اشیاءکے معیار

چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ کاشاد باغ رمضان بازار کا دورہ ،اشیاءکے معیار اور سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت کا جائزہ لیا

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے شاد باغ رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کر کے اشیائے خوردونوش ، پھلوں اور سبزیوں کے معیار اور سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت کا جائزہ لیا ۔

مسرت چیمہ نے خریداری کےلئے آنے والوںسے بھی اشیاءکے معیار اور قیمتوں کے حولے سے آگاہی حاصل کی ۔ انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار میں آنےوالے صارفین کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ مسرت چیمہ نے ہدایت کی کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ناقص اشیاءفروخت کرنے والوں کے سٹالز منسوخ کئے جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کےلئے نہ صرف گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رمضان بازاروں اور فیئر پرائس شاپس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے بلکہ سبسڈی کی رقم بھی بڑھائی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں آنے والے صارفین نے اشیاءکے معیار اور نرخوںپر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ رمضان بازاروں میں تمام اشیاءمقررہ نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے ۔اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ متحرک ہے اور انہیں بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔ حکومت گراںفروشوں کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دے گی اور ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں