چین

چین ، زلزلے نے تباہی مچا دی ، 12افراد ہلاک، 125 زخمی

بیجنگ (صباح نیوز) چین کے صوبہ سچوان میں چھ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جبکہ 125 ہو گئے. ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ سچوان میں چھ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 125زخمی ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں.

قدرتی آفت کے نتیجے میں گھر، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا، سیکڑوں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔زلزلے کا مرکز16 کلومیٹرزیرزمین ، شدت 6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد اب تک 4 آفٹر شاکس آ چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں