موبائل ایپ

ڈر ہے پوپلزئی 3 جون کوکوئی چاند نہ چڑھادیں،چاند کی فلم تو سپرڈپر ہٹ ہوگئی

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام شش وپنج میں نہ پڑیں،عید 5 جون کوہوگی،رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر اور اب موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری کہا کہ ڈر ہے پوپلزئی 3 جون کوکوئی چاند نہ چڑھادیں،چاند کی فلم تو سپرڈپر ہٹ ہوگئی،اندازہ نہیں تھا اتنی لائم لائٹ ملے گی۔وفاقی وزیر سائنس نے کہا کہ حکومت کو باہر سینہیں اندر سے خطرہ ہے،احتساب کی صورتحال سیلوگ کیا، وزیراعظم بھی خوش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ سازی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں