ڈولفن سکواڈ

ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

لاہور : ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1507کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔دوران گشت ملزمان سے11 پسٹلز،01 پمپ ایکشن،02 میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 01 کلو سے زائد چرس اورشراب برآمد۔جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے1034 افراد کی مدد کی۔دوران پٹرولنگ450 گاڑیوں،01 لاکھ29 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور01 لاکھ 44 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر05گاڑیوں،1537 موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔دورانِ کارروائی02 کاریں،41موٹر سائیکلیں،15موبائل فونزاور89 ہزار روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کی گئی۔ اہلکاروں نے ون ویلنگ میں43، پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر60 اورآتش بازی میں05 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ10اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں