ڈیرہ مراد جمالی ، ریلوے ٹریک پر دھماکہ سے جعفر ایکسپریس کی 5بوگیاں متاثر، 7مسافر جاں بحق

کوئٹہ :ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربیع کے مقام پر جعفر ایکسپریس پر دھماکہ ، دھماکے میں خاتون سمیت 7افراد جاں‌بحق ،متعدد زخمی واقع کے بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا.

لاہور سے کوئٹہ جانے والے جعفر ایکسپریس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ٹرین ربیع کے مقام پر پہنچی تو زود دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے سے ٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔دھماکے میں 2خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکور اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کرنا شروع کر دیا ۔ابتدائی آمدہ اطلاع کے مطابق واقع میں 2خواتین سمیت 7افراد جانبحق جبکہ درجنوں افرادزخمی ہوئے ۔جاں‌بحق اور زخمی افراد کا تعلق سندھ اور پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں