ڈی ڈی اور

ڈی ڈی اور ڈی ایف سی عہدہ کے افسران کی پنجاب بھر میں تبدیلی اچھا اقدام ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن

لاہور( اے این این)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چئرمین حبیب الرحمن خان لغاری ، گروپ لیڈر عاصم رضا ، سابق چیئرمین لےاقت علی خا ن ، میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پرمحکمہ خوراک پنجاب کے ڈی ڈی اور ڈی ایف سی عہدہ کے افسران کی پنجاب بھر میں تبدیلی اچھا اقدام ہے اس سے زمینداروں کو ریلیف ملے گا۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ پی ایف ایم اے کے رہنماوئں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اچھی شہرت رکھنے والے فوڈ انسپکٹرز اور دی ایف سی کو سینٹرز پر تعینات کےاجائے ، اور بری شہرت کے حامل افسروں اوراہلکاروں کو کسی سینٹر پر بھی ہرگز تعینات نہ کیا جائے ،کیونکہ محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے محکمے کی بھی بدنامی ہوتی ہے اور انکی وجہ سے زمینداروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک کے دیگر افسران کے بھی تبادلے ہونے چاہییں کیونکہ کئی کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ یا جگہ پر تعینات افسران کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل پیدا ہو رہے ہیںبلکہ جن ملازمین کی شہرت اچھی نہیں ہے انہیں کسی بھی گندم خریداری سینٹر پر ہرگز تعینات نہ کیا جائے کیونکہ اس سے کرپشن اور بدعنوانی کو مزید تقویت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں