ٹیکس نیٹ

کابینہ کی منظوری کے بعد ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا ‘افتخار بشیر

لاہور ( این این آئی) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے نئی ایمنسٹی سکیم کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد عوام کے اعتماد سے سکیم کے اہداف پورے ہونگے اور یہ سکیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی ،اس سکیم سے ٹیکس نیٹ اور وائیٹ اکنامی میں اضافہ سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراءسے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا اور حکومتی ریونیو میں اضافہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہونے سے ملک کو بیرونی اداروں کو ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرنے سے نجات مل جائے گی۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیمز کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ایمنسٹی سکیم لانا ملکی مفاد میں ہے تاکہ جو پاکستانی اپنے اثاثے بروقت ڈکلیئر کرکے حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرسکے وہ بھی اس سکیم سے استفادہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو قانونی شکل دے سکیں۔

سابق حکومت کی ایمنسٹی سکیم 121ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع ہوئے اور 80ہزار کے قریب لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے انہوںنے کہا کہ ایمسنٹی سکیم کا مقصد ملک و بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بڑھانے ،کالادھن سفید کرنے، ایس ایم ایز ،ایکسپورٹ ویئر ہاﺅسز اور ایگری کلچر سیکٹر کے مراعات اور اسمگلنگ کی روک تھام ازحد ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ نئی ایمنسٹی سکیم سے پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بہتر ہوگا۔تمام ٹیکس دہندگان اس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کی ترقی میں معاون بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں