کراچی کے رہائشی نوجوان پاکستانی استاد نے عالمی اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

لندن : پاکستان کے نوجوان استاد’احمد سایہ‘‘ نے بہترین استاد برائے سال 2019 کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ،کیمبرج ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دنیا بھر سے پچاس سے زائد استادوں نے مقابلے میں حصہ لیا، صارفین نے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا،کراچی کے رہائشی پاکستانی نوجوان احمد سایہ مقابلے کے فاتح قرار پائے اور انہوں نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کیا۔

View image on Twitter

Cambridge Education@CUPeducation

We are pleased to announce the winner of the 2019 Dedicated Teacher Award goes to… Ahmed Saya from Cordoba School for A Level in Pakistan. Well done to Ahmed and all our finalists! #MyDedicatedTeacher http://bit.ly/1dedicatedteacher …6:30 PM – Jan 31, 2019

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیچر احمد سایہ  نے اپنی انتھک محنت اورپرخلوص خدمات کے سبب پرعزم ٹیچر ایوارڈ 2019 کی حتمی فہرست میں جگہ بنائی تھی، عالمی مقابلے کا انعقاد کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ہر سال کیا جاتا ہے۔احمد سایہ قرطبہ سکول اے لیولز میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں، مقابلے میں 140 ممالک سے تعلق رکھنے والے ساڑھے تین ہزار سے زائد اساتذہ نے حصہ لیا جس کے بعد ان میں سے 50 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔کیمبرج نے اپنی ویب سائٹ پر پاکستانی نوجوان کی شخصیت کے بارے میں کچھ اس انداز سے روشنی ڈالی کہ احمد ایک ایسے استاد ہیں جو ہمہ وقت اپنے شاگردوں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں، وہ اپنے طالب علموں کی مالی و تعلیمی معاونت کرتے اور اضافی کلاسز لیتے ہیں۔ احمد ایک ایسے استاد ہیں جو ہر طالب علم کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ سارے بچے یکساں انداز میں ترقی کریں، وہ کلاس کے 100 بچوں کا ہوم ورک باقاعدگی سے چیک کر تے ہیں۔کیمبرج نے تمام خصوصیات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا استاد ہی دراصل اعزاز کا حق دار ہے جو طالب علموں کو اچھا انسان بنانے میں اپنی زندگی صرف کردیتا ہے۔ایجوکیشن بورڈ اعلامیے کے مطابق پینل میں موجود ججز کے لیے فیصلہ کرنا مشکل تھا تاہم انہوں نے اپنی مہارت اور عمدہ صلاحیتوں کی بنیاد پر فاتح کا اعلان کیا۔مخلص یا بہترین ٹیچر کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے احمد، بھارت سے تعلق رکھنے والے ابھی نندن بھٹا، سری لنکا اکے انتھونی، آسٹریلیا کے کینڈائس، فلپائن کے جمرے اور ملیشیا کے مابین مقابلہ سخت تھا۔ فاتح ٹیچر کو کیمبرج میں ہونے والی کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں