راہداری منصوبے

کرتارپورراہداری منصوبے پرپاکستان نے 50 فیصدسے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے،ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ کرتارپورراہداری منصوبے پرپاکستان نے 50 فیصدسے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے، بھارت کے ساتھ کچھ معاملات پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہے،ٹیکنیکل مذاکرات میں دریا پر پل کی تعمیر سمیت دیگرتکنیکی پہلوو¿ں کاجائزہ لیاجائےگا۔

منگل کو ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ کرتارپورراہداری کے لئے ٹرمینلز اور سڑکوں کی تعمیر پرخاطرخواہ کام ہوچکا ہے، بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی انفراسٹرکچرتعمیرکا کام جاری ہے۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاکہ بھارت کے ساتھ کچھ معاملات پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ بھارت 5 ہزار سکھ یاتریوں کی روزانہ کی بنیاد پر آمد چاہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے لئے ایک روز میں اتنے زیادہ یاتریوں کیلئے انتظامات کرنا مشکل ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت سکھ یاتریوں کی پیدل گوردوارہ دربارصاحب آمد کا خواہشمند ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سکھ یاتریوں کو گاڑیوں کے ذریعے گوردوارہ دربارصاحب پہنچانے کاخواہشمند ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیکنیکل مذاکرات میں دریا پر پل کی تعمیر سمیت دیگرتکنیکی پہلوو¿ں کاجائزہ لیاجائےگا

اپنا تبصرہ بھیجیں