واویلاکرنیوالے

کرپشن کیلئے واویلاکرنیوالے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، عمران خان کا وژن ملکی ترقی و استحکام ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(آئی این پی)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں سٹیٹس کو اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے،کرپشن کیلئے واویلاکرنیوالے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ اتوار کو ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ سسٹم کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے،فرسودہ نظام کو ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں ‘‘کی بنیاد پر بدلنا ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے،ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کا تعاون پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام آیا اور نہ ہی آئے گا،بجٹ منظوری کی طرح حکومت آئندہ بھی کامیاب ہوگی،دن بدن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن ملکی ترقی و استحکام ہے اس لئے منفی پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں