اداکارہ علیبہ خان

کسی سے کوئی مقابلہ نہیں،تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں،علیبہ خان

لاہور (لاہور نامہ) معروف اداکارہ علیبہ خان نے کہا ہے کہ شوبزانڈسٹری میں ان کا کبھی کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں سبھی اداکارائیں بہت ہی ٹیلنٹڈہیں کسی کے ساتھ بھی میراموازنہ نہیں ہوسکتا،علیبہ خان نے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے بل بوتے پر ہر روزکامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہوں ،اپنے کام کے ذریعے الگ اور منفرد پہچان بنانامیرا مشن ہے اور اس جانب کامیابی سے پیشرفت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں ایک ہی وقت میں ہزاروں لوگ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن کامیاب وہی ہوتے ہیں جو نیک نیتی سے محنت کی راہ پر چلتے ہیں اور ایک دن آتا ہے کہ وہ کامیابی کی منزل نہیں بلکہ منازل طے کرتے ہیں۔علیبہ خان نے کہا کہ میں بہترین اداکاری کے ذریعے اپنی الگ اور منفردپہچان بنانا چاہتی ہوں اس کیلئے تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں،

اداکارہ نے مزیدکہا کہ اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے جوکمٹمنٹ کرتی ہو ں اسے ہر حال میں پورا کرتی ہوں، شوبزکی دنیا میں حاسدین کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن میں اس مرض میں مبتلا نہیں ہوں اور نہ کسی کا برا سوچتی ہوں بلکہ ہر کسی کیلئے دعا گو اور ا ن کی بھلائی چاہتی ہوں،علیبہ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں آئٹم نمبر کر کے شہرت ضرور ملتی ہے لیکن میں بطور آئٹم گرل شناحت نہیں چاہتی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ و فیشن انڈسٹری کی بے پناہ مصروفیات کے باوجود کئی فلموں کی آفرز مل چکی ہیں جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میرے پاس فلمیں نہیں وہ غلطی پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں