ڈیلیٹ ہونیوالی 27

کیا آپ غلطی سے ڈیلیٹ ہونیوالی تصاویر واپس لانے کا طریقہ جانتے ہیں؟

لاہور: (ویب ڈیسک) بعض اوقات غلطی سے اسمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے سے اہم تصویر ڈیلیٹ ہوجاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں؟ اسمارٹ ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں ذرا سی محنت کے بعد واپس لایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کے اسمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائے تو فوری طور پر وائی فائی منقطع کردیں اور اسے ائیرپلین موڈ پر لاکر سلیپ موڈ پر ڈال دیں۔ اگر ڈیجیٹل کیمرے میں ایسا ہوا ہے تو اسے بند کرکے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ ایسا کرنے سے 2 فائدے ہوتے ہیں۔ پہلی تو یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے تھم جاتا ہے۔

دوسرے یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ سے روکا جاسکتا ہے۔ ڈیلیٹ شدہ تصویر کو واپس لانے کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔ اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کیلئے ایک بہترین مفت ٹول دستیاب ہے جسے ڈسک ڈگر کہا جاتا ہے۔

اس کا بیسِک فوٹو اسکین کافی موثر ثابت ہوتا ہے اور ڈیوائس کے کیشے میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے۔ تاہم تصویر کا ریزولوشن ضرور متاثر ہوسکتا ہے۔ آئی او ایس میں ایک فیچر ریسنٹلی ڈیلیٹڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جہاں ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں۔ اس مدت کے دوران آپ وہاں سے تصاویر کو واپس فون کا حصہ بناسکتے ہیں۔

یہ فیچر آپ کو اس کے البم کے آپشن میں ملے گا۔ میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصویر کو واپس لانے کیلئے بہترین ایپ ریکیوا ہے جو ونڈوز 10 پر مفت میں موجود ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اوپن کریں اور اپنے کارڈ کو کمپیوٹر سے منسلک کرکے سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں