کین ولیمسن

کین ولیمسن تیز ترین 6 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے کیوی بلے باز بن گئے

ہملٹن: نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ تیز ترین یہ سنگ میل عبور کرنے والے کیوی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے 126 اننگز میں سنگ میل عبور کر کے روز ٹیلر کا ملکی ریکارڈ توڑ دیا، ٹیلر نے 145 اننگز میں 6 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا تھا،

اس کے علاوہ ولیمسن نے کیریئر کی 20ویں سنچری جڑ دی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلے کیوی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، کیویز کی جانب سے مارٹن کرو اور روز ٹیلر یکساں 17 سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ولیمسن بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دوسرے کیوی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے بحیثیت کپتان 7 سنچریاں بنا لی ہیں، سٹیفن فلیمنگ 8 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں