ایمور 15

گلوکارہ میگھانجی این جی او ”ایمور “کی میوزک ایمبیسڈر بن گئی

لاہور:اداکارہ وگلوکارہ میگھا کو سپیشل پرسنزکے لئے دنیا بھرمیں کام کرنے والی این جی او ایمورنے اپنا میوزک ایمبیسڈرمنتخب کرلیا،تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نجی این جی او ایمورکے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقادکیا گیا ،جس میں اداکارہ وگلوکارہ میگھا اور طارق طافوکو بطورمہمان خصوصی مدعوکیا گیا تھا ،اس موقع پر این جی او نے گلوکارہ میگھا اور طارق طافوکو باقاعدہ طور پر اپنا میوزک ایمبیسڈرمنتخب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی دیا گیا ،لاہور میں منعقدہ سپیشل پرسنزکی اس تقریب میںگلوکارہ میگھا اور طارق طافو نے اپنے مشہور گیت سنا ئے جن کو تقریب میں موجود افراد نے خوب سراہا اور موسیقی سے محظوظ بھی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں