کوہ پیماﺅں

گلگت ، لاپتہ ہونے والے تینوں کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیا گیا

گلگت (صباح نیوز) گلگت کے علاقے نگر میں لاپتہ ہونے والے تینوں کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چار مقامی کوہ پیما طارق، عباس، مسرور اور فدا حسین گزشتہ روز چھ ہزار سات سو میٹر بلند میرشکار چوٹی سرکرنے گئے تھے، کوہ پیماﺅں نے گذشتہ روز کامیابی سے چوٹی سر کی تاہم خراب موسم کے باعث واپسی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔

اطلاع ملنے پر فورس کمانڈر کی خصوصی ہدایت پر پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز پر مشتمل ریسکیو ٹیم لاپتہ کوہ پیماﺅں کی تلاش کے لیے روانہ کی گئی،جہاں پاک آرمی نے کوہ پیما ٹیم کے لیڈر فدا حسین کی میت اور پھنسے ہوئے تینوں کوہ پیماﺅں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا ۔جاں بحق کو ہ پیماکی میت آبائی گاﺅں نگر منتقل کر دی گئی جبکہ دیگر تین کوہ پیماﺅں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ گلگت منتقل کیاگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں