ہائر ایجوکیشن

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 18 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد:وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک18 ارب50کروڑ26 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 30 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پشین اور خضدار میں خواتین یونیورسٹیز کے قیام کے لئے 8 کروڑ، سکھر آئی بی اے کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 کروڑ 36 لاکھ، یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے لئے 5 کروڑ، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے لئے 5 کروڑ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے لئے 5 کروڑ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے 8 کروڑ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے 4 کروڑ60 لاکھ، پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے 10 کروڑ، یونیورسٹی آف گجرات کے لئے 10 کروڑ، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے 8 کروڑ، ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈز کے لئے 16 کروڑ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے لئے 20 کروڑ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے لئے 11 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں