بھٹوں پر

ہائیکورٹ کا سیکرٹری لیبر کو بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی سکولوں کی فیس ادا نہ کرنے کا حکم

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی سکولوں کی فیس ادا نہ کرنے کےخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر کو بچوں کی فیسیں ادا کرنے کا حکم دےدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے ایڈووکیٹ فراد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت کے حکم پر بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں داخلہ د یا گیا اورحکومت نے ان بچوں کی فیس ادا کرنے کی ذمہ داری لی تھی۔پنجاب حکومت کی جانب سے بچوں کی فیس سکولوں کو ادا نہیں کی جارہی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو سکولوں بچوں کی فیسیں ادا کرنے کا حکم دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں