درخواست منظور 38

ہائی کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرلی ، نیب کو نوٹس جاری ، جواب طلب

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا ۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ محمد حارث پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کیا اور نیب سے جواب طلب کرلیا ۔بعد ازاں کیس کی سماعت دو ہفتوں کےلئے ملتوی کر دی گئی ۔ دور ان سماعت سابق صدر آصف علی زرداری بھی نواز شریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت کی سماعت غور سے سنتے رہے۔سابق صدر اسلام آبا دہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی رکھی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں