دی لائن کنگ

ہالی ووڈ فلم ‘دی لائن کنگ” کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ ایڈونچر فلم ‘دی لائن کنگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھوم رہی ہے جواپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔ فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وو ڈ اداکارسیٹ روجن، بیونسے،جیمز ایرل،ڈونلڈ گلور،بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔ فلم کو 19جولائی کو نمائش کے لئے پیش کر دیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں