ہری مرچ 16

ہری مرچ بڑھتی عمرکے اثرات کو بھی زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے،حکیم میاں لیاقت احمدعلی

قصور(اے پی پی)ہری مرچوں میں پائے جانیوالے قدرتی اجزاء آنکھوں کے تحفظ ‘انسانی جسم کے مدافعتی نظام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ ہری مرچ بڑھتی عمرکے اثرات کو بھی زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایاکہ ہری مرچ میں پائے جانے والے وٹامن سی‘ اے‘ بی 6‘آئرن‘ کاپر‘ پوٹاشیم سمیت پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئیے کہ ہری مرچ کے استعمال کواپنی خوراک میں لازمی حصہ بنائیں تاکہ مختلف امراض سے بچاجاسکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں