سمجھداری

ہماری حکومت اور فوج معاملات کو جس سمجھداری سے کنٹرول کر رہی ہے مجھے اس پر فخر ہے، حرا ترین

اسلام آباد: پاکستانی ماڈل و ٹی وی اور فلم اداکارہ حرا ترین نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اور فوج معاملات کو جس سمجھداری سے کنٹرول کر رہی ہے مجھے اس پر فخر ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی ماڈل واداکارہ حرا ترین نے ٹویٹر پر گزشتہ روز بھارتی حملے کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی کے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکومت اور آرمی ہر چیز کو بہت ذمہ دارانہ اور سمجھداری سے کنٹرول کر رہی ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاع ہر ملک کا قانونی اور جائز حق ہوتا ہے لیکن دشمن کے سپاہی کے ساتھ شفیق انداز اختیار کرنا صرف عظیم ملکوں میں ہی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں