دنیا بھرمیں

ہماری فلمیں اور ٹی وی ڈرامے دنیا بھرمیں پسند کیے جاتے ہیں،لگن چوہدری

لاہور(آئی این پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لگن چوہدری نے کہا ہے کہ آج بھی ہماری فلمیں اور ٹی وی ڈرامے دنیا بھرمیں پسند کیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شوبز میں نجی ٹی وی چینل سے فنی سفر کا آغاز کیا اس کے بعد سونگ میں ماڈلنگ، فلم اور ٹی وی سیریل میں کام کیا اور میں نے جتنا بھی کام کیا اس میں عزت، شہرت ملی اور جب سٹیج پر کام کیا تو سٹیج میری پہچان بن گیا ،ایک سوال کے جواب میں لگن چوہدری نے کہا فحاشی و عریانی سے سخت نفرت ہے اور نہ ہی سفارش کا سہارا لینا پسندہے ،محنت اور لگن کے بل بوتے پر اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں