اشیاءکی قیمتوں

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور 50 سے زائد برانڈڈ اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور 50 سے زائد برانڈڈ اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ،69روپے کلوسے بڑھا کرچینی 72روپے فی کلو کر دی گئی ،50سے زائد مختلف برانڈ ز کے شیمپو ، صابن، کریم کی قیمت میں بھی 20روپے تک اضافہ کر دیا گیا ،چہرے پرلگانے والی کریم کے 70ایم ایل جار کی قیمت میں 10روپے تک اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 217روپے کی کریم کا جار 227روپے کا ہو گیا ہے ،مختلف برانڈ ز کے مختلف صابن کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیاگیا ۔رپورٹ کے مطابق صابن کی قیمت میں ایک سے دو روپے تک اضافہ ہوا ،400ایم ایل شمپو کی قیمت میں 20روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔400ایم ایل کا برانڈڈ شیمپو374روپے سے بڑھ کر 394روپے کاہو گیا ،200ایم ایل شیمپو پر 10روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں