ایک سیاہ دن

25جولائی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ منایا جاتا رہےگا ‘عظمیٰ بخاری

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 24جولائی کی رات سے پورے ملک میں اپوزیشن کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،دھرنوں کےلئے کنٹینر فراہم کرنے والی جماعت اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے بیان پر اپنے رد عمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران احمد نیازی اپنی نالائقی چھپانے کےلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ،25جولائی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ منایا جاتا رہے گا،25جولائی کو 83حلقوں کے نتائج تبدیل کرکے ایک مہرے کو سلیکٹ کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کارکن آج بھی نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہے۔