اسلام آباد (این این آئی) آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کااجلاس ہوا جس میں شرکت کےلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول اکٹھے ہال میں داخل ہوئے اور ایک دوسرے سے مصافحہ کیا ۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کااجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس کی صدارت شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری نے مشترکہ طورپر کی ۔ اجلاس میں شرکت کےلئے بلاول بھٹو زر داری اور شہبازشریف اکٹھے ہال میں داخل ہوئے اور ایک دوسرے کو مصافحہ بھی کیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی ،متحدہ اپوزیشن کے اراکین کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی
