قیدی کے طور

رانا ثناءاللہ کے مقدمے میں کوئی سچائی نہیں ہے،ان کو قیدی کے طور پر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں‘عطاءاللہ تارڑ

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو جیل میں حکومت کی جانب سے ذاتی ضروریات فراہم نہیں کی جا رہیں،تین دن کھانا بھی نہیں دیا گیااورادویات بھی نہیں دی جا رہیں،ان کے مقدمے میں کوئی سچائی نہیں ہے،رانا ثنا اللہ کو قیدی کے طور پر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ڈسٹرکٹ کیمپ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رانا ثنا اللہ کےلئے گھر سے لایا گیا کھانا واپس کر دیا گیا،رانا ثنا اللہ کے سیل میں سے پنکھا بھی اتار لیا گیااور کہا گےا کہ پنکھا خراب ہے اس کی مرمت کروانی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ رانا ثنا اللہ کو جیل میں حکومت کی جانب سے ذاتی ضروریات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں،ادویات بھی نہیں دی جا رہیں،ان کے مقدمے میں کوئی سچائی نہیں ہے،رانا ثنا اللہ کو قیدی کے طور پر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پہلے اور دوسرے لانگ مارچ کے دوران چھپ کیوں گئے تھے۔(ن) لیگ کی جانب سے جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی گئی۔ عمران خان کہتے تھے کہ احتجاج کے لئے کنٹینرز دینگے لیکن اب وہ کنٹینرز کدھر گئے۔انہوںنے کہاکہ حکومت منڈی بہاﺅالدین میں جلسہ ہونے نہیں دے رہی ،کارکنان کو گرفتارکےا جارہا ہے لےکن مریم نواز کا جلسہ ہے اور ہر صورت میں جلسہ ہو گا۔