عثمان بزدار سے محمد حماد اظہر کی ملاقات،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے محمد حماد اظہر کی ملاقات، صنعتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وفاقی وزیر صنعت

و پیداوار محمد حماد اظہر نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں فلاح عامہ کے منصوبوں،حلقے

کے مسائل اورصنعتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ

خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ لاہور کی ڈویلپمنٹ پر بھی پورا فوکس ہے۔

لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ پر دن رات کام ہورہاہے۔

لاہور کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں عوام کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں کورونا کی وجہ سے صنعتی و کاروباری سرگرمیاں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے 18 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پیکیج دیا۔

رواں مالی سال میں 56 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا گیا ہے تاکہ صنعت و کاروبار کو سہارا مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام جاری ہے۔

پنجاب میں اس وقت 10 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

منتخب نمائندوں کے علاقوں میں ترقیاتی کام ان کی مشاورت سے ہوں گے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔