لاہور (لاہورنامہ) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی.
اس موقع پرآپریشن کمانڈر پی پی آئی سی تھری عاصم جسرا،ڈی ایس پی شاہد چدھڑ،ڈی ایس پی انیسہ راشد ودیگر پولیس افسران نے شرکت کی.
اس علاوہ ڈیوٹی پر موجود پولیس کیمونیکشن افسران و دیگر سیف سٹیز سٹاف نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کرکشمیر سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بھی بجایا گیا جبکہ دوسری جانب یوم استحصال پر کشمیریوں کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی آویزاں کیے گئے۔