شیخ رشید

منی لانڈرنگ میں ملوث بھگوڑوں کی تقریریں دکھانے کا حامی ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں خطاب کرنے دیں.

کیونکہ اس کانفرنس میں کوئی بڑا فیصلہ نہیں جا رہا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث بھگوڑوں کی تقریریں دکھانے کا حامی ہوں،

اصل فیصلہ حکومت کا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا حامی تھا،

سمجھتا ہوں جوباہرجانا چاہتا ہے جانے دیا جائے،

کرپٹ لوگ ہمیں ذلیل خوار کر گئے،

سابق وزیراعظم کو کہنا چاہیے پاکستانیوں پارک لین کے فلیٹ آپ کے پیسے سے بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے اے پی سی کونہیں روکا، اتوار کو پتا چلے گا اے پی سی یا اے بی سی ہے،

نوازشریف اگرپہلے اسمبلیوں سے نکلیں گے توپھرسمجھوں گا لڑائی شروع ہوگئی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاست دانوں نے جتنا لوٹنا تھا لوٹ چکے،

سیاست دان کوسیاست کی خارش ہوتی رہتی ہے ،

اسمبلیوں سے استعفے دیئے بغیرٹانگیں نیچے یا اوپرکرلیں،کچھ نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان میرے پیر بھائی اورشہبازشریف کا میری پارٹی سے تعلق ہے۔

انہوں نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا موقف سافٹ ہوگا،

ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان ایک پیج پرہونگے،

دونوں فریقین تحریک چلا لیں کچھ نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،

فیٹف قانون سازی ہوگئی اب ان سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔