لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز سے پارٹی کے نوجوان رہنمائوں سے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔
مریم نواز نے آنے والے دنوں میں احتجاجی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمارے رہنمائوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،
اب نوجوانوں کہ باری ہے کہ وہ اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کا نوجوان پارٹی کے علم کو گرنے نہ دے۔