غریب قیدیوں

غریب قیدیوں کی سزا اور جرمانے کی ادائیگی نہ ہونے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(لاہورنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں سزا مکمل کرنے اور جرمانے کی ادائیگی نہ ہونے پر غریب قیدیوں کو تاحال قید میں رکھنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈوکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی گئی ۔درخواست میں وفاقی ،پنجاب حکومت ،وزارت انسانی حقوق اور آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر غریب قیدیوں کے جرمانے حکومت نے ادا کرنا تھے ۔

پنجاب کی عدالتوں میں 78 قیدی جرمانوں کی عدم ادائیگی باعث تاحال قید ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حکومت قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی کے بعد وصول کرسکے گی۔ قیدیوں میں کچھ بزرگ قیدی بھی ہیں جو چند ہزار جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث قید ہیں۔

73 قیدیوں کا جرمانہ 9کڑوڑ 8لاکھ 43 سے زائد ہے جسے حکومت ادا نہیں کررہی،حکومت کی جانب سے جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید گزارنے پر مجبور ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو غریب قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا حکم دے۔