عمران کو پسینہ کیسے آتا

مریم اورنگزیب نے کبھی محنت کی ہو تو پتہ چلے عمران کو پسینہ کیسے آتا ہے ،

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آج مریم اورنگزیب فرما رہی تھیں کہ پریس کانفرنس میں عمران خان کو پسینہ آرہا تھا ، ن لیگی قیادت نے کبھی محنت کی ہو تو علم ہو کہ پسینہ کیسے آتا ہے.

زرداری اور شریف خاندان لوٹ مار کر کے واپس چلے گئے‘ حمزہ شہباز بھی آبائی گھرلندن لوٹ گئے ‘ عارف نقوی مفتاح اسماعیل کے بڑے اچھے دوست ہیں‘مصدق ملک ان سے پوچھ لیں‘ مریم نوازکہتی ہیں نوازشریف کوتنخواہ نہ لینے پرنااہل کیاگیا‘ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ قوم بیوقوف ہے.
ن
وازشریف کے بیٹے دبئی میں کمپنیزسے نوازشریف کوکروڑوں روپے ٹرانسفرکر رہے تھے ‘ انہوں نے کمپنی کے اثاثوں کوڈکلیئرنہیں کیا تھا‘ ‘پانامہ کیس نوازشریف فیملی کی منی لانڈرنگ پرمبنی تھا،پانامہ کے بعد شہبازشریف فیملی کی منی لانڈرنگ سامنے آئی تھی‘شہبازپر 24ارب کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج مریم اورنگزیب فرما رہی تھیں کہ پریس کانفرنس میں عمران خان کو پسینہ آرہا تھا ، ن لیگی قیادت نے کبھی محنت کی ہو تو علم ہو کہ پسینہ کیسے آتا ہے۔ عمران خان روزانہ دو گھنٹے کی وزرش کرتے ہیں جس سے پسینہ آتا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شریف خاندان لوٹ مار کر کے واپس چلے گئے ، حمزہ شہبازآبائی گھرلندن چلے گئے ہیں، یہ لوگ پاکستان صرف لوٹ مار کے لیے آتے ہیں، مصدق ملک اپنے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سیپوچھ لیں کہ عارف نقوی کون ہے؟، عارف نقوی مفتاح اسماعیل کے بڑے اچھے دوست ہیں.

شہباز شریف کو وزیر اعظم اور بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنادیا گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں پاک فوج مضبوط ہو. شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کوگھرسے اٹھالیا گیا۔