رہائشی نقشہ

رہائشی نقشہ 15دن ،کمرشل نقشہ 30دن میں منظور ہوگا ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(لاہورنامہ)صوبائی وزیر ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں اسلم اقبال کی ہدایت کی ہے کہ رہائشی نقشہ 15دن اور کمرشل نقشہ 30دن میں منظور ہوگا جس کے بعد چیف ٹائون پلانر ایل ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

ڈائریکٹرز ٹائون پلاننگ مقررہ مدت میں نقشوں کے اجرا ء کو یقینی بنائیں گے۔ڈائریکٹرز ٹائون پلاننگ ای خدمت مرکز اور ون ونڈو سہولت سینٹر پر آنے والی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ دیں گے ۔

تمام ڈائریکٹرز صبح 9بجے اپنی اور اپنے سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں گے ۔ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر حاضری رپورٹ بھجوانے کے پابند ہوں گے۔