فیصل جاوید

یا اللہ رحم!یہ بجلی کے بل اور بڑھائیں گے، غربت میں اور اضافہ کرینگے،فیصل جاوید

اسلام آباد(لاہورنامہ)پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ یہ بجلی کے بل اور بڑھائیں گے، غربت میں اور اضافہ کریں گے، یااللہ رحم۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ دنیا کے چوٹی کے وزیر خزانہ کہتے ہیں پچھلے وزیر خزانہ نے پوری کوشش کی۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ یہ کہتے ہیں ہم اور آگے کریں گے، یعنی اور مہنگائی کریں گے، یہ اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں اور اضافہ کریں گے۔ یعنی یہ بجلی کے بل”اور بڑھائیں گے، غربت میں ”اور اضافہ کریں گے۔