لاہور(سی پی پی )لاہور کے علاقے ماڈل ٹان سی بلاک میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹان سی بلاک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
