کراچی: عالمی ریٹنگ کا ادارہ "ایس اینڈ پی” مالیاتی خسارہ کم کرنے کے حکومتی اقدامات سے ناخوش، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو "بی سے منفی بی” کر دیا۔
عالمی ریٹنگ کے ادارے ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی۔ ایس اینڈ پی کے مطابق موجودہ حکومت نے مالیاتی خسارہ کم کرنے کے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے، بیرونی ادائیگیوں کا دباو بہت زیادہ ہے جس سے معاشی ترقی کی رفتار 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
عالمی ریٹنگ کے ادارے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں، برقت مذاکرات سے پاکستان کے زرمبادلہ کو مدد کے ساتھ ساتھ معاشی اصلاحات کے عمل کو تقویت ملتی۔ ایس این پی نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ” بی سے منفی بی” کر دیا ہے۔