کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 313 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا اورسٹاک مارکیٹ 10 ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی، ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں313 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار426 پر پہنچ گیا۔
رواں سال کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان کے باعث سرمایہ داروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور وہ مارکیٹ میں اپنا سرمایہ لگا رہے ہیں۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 18,621,780 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 1,330,917,813 پاکستانی روپے بنتی ہے۔