ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اے پی پی) علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی ،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے ،چین پاکستان کا دوست ملک ہے ،جس نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا اور پاکستان کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق نے علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد کے سلسلہ میں چینی سفیر سے ملاقات کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پاکستا ن تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی اور سٹی صدر پی ٹی آئی عارف جانباز قاضی بھی موجود تھے ،چیئرمین (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موجودہ حکومت انڈسٹری کی تعمیر وترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہی ہے ،جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم ترقی کے راستے پر بھی گامزن ہوں گے ۔
