لاہور: خبردارہوشیار، ہیلمٹ کے بعد لین
(LANE) کی خلاف ورزی پربھی چالان ہو گا ۔ کینال رودڈ، مال روڈاورجیل روڈ پرموٹر سائیکل سوار بائیں لین استعمال کریں ۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے، ٹریفک قوانین کی پابندی ہے ضروری۔ ہیلمٹ کے بعد لین (LANE) کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کا فیصلہ۔ حادثات کی روک تھام کیلئے، ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ۔ شہریوں کو آگاہی دینےکیلئے، اضافی وارڈنز بھی تعینات کر دیئے گئے۔ کینال روڈ، مال روڈاورجیل روڈ پرموٹر سائیکل سوار ،بائیں لین استعمال کریں گے۔ جبکہ سائیکلیں اورریڑھیاں بھی بائیں لین میں چلنے کی پابندہوں گی۔ نئے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ پل تک، تمام موٹرسائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلایاگیا۔