پر کاٹ دیئے

اڑتے ہوئے ڈالر کے پر کاٹ دیئے ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (این این آئی ) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی والے کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے شور مچا رہے ہیں،ان کے مطابق جمہوریت کا مطلب چوری بچانا ہے ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اڑتے ہوئے ڈالر کے پر کاٹ دیئے ہیں، اب معیشت کے استحکام کیلئے دن رات محنت کی جا رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز، مشکلات اور اہداف کے حصول کیلئے لڑکھڑاتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے مصروف عمل ہیں انہو ں نے کہاکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے نوازشریف کس منہ سے عوام کے مفاد کی بات کرتے ہیں،ملک اور عوام کے مفاد کو سب سے زیادہ نقصان نوازشریف نے پہنچایا انہو ں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہ کیا ان جماعتوں کو اب پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ، شریف برادران اور زرداریوں کی لوٹ کھسوسٹ کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ ایک طرف سندھ کا برا حال ہے تو دوسری طرف پنجاب دس سال میں تباہ ہوگیا ،،اسی طرح پورے ملک کاحال ہے، ملک میں معاشی اصلاحات لانے کے لئے وقت درکار ہے ، ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کرلیں ، عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کرے گا ۔