بانو قدسیہ کو دنیائے ادب سے رخصت ہوئے 2 برس بیت گئے

لاہور:لازوال تصانیف کی خالق، بانو قدسیہ کو دنیائے ادب سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے، بانو قدسیہ اردو ادب کا وہ نام، جو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، وہ فیروزپور میں 28 نومبر 1988 کو پیدا ہوئیں، بانو قدسیہ نے اپنے ہم جماعت، ممتاز ادیب اشفاق احمد سے شادی کی، حساس طبیعت رکھنے والی بانو قدسیہ کا شمار اردو کے اہم افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے، اردو ادب کی کوئی ایسی صنف نہیں جس میں انہوں نے اپنے جوہر نہ دکھائے ہوں، بازگشت، امر بیل، دست بستہ، نے ادب کے حلقوں میں ان کی پہچان بنائی، ان کا شہرہ آفاق ناول راجہ گدھ اپنے اسلوب کی وجہ سے اردو کے اہم ناولوں میں شمار ہوتا ہے، انہوں نے ٹیلی ویژن کے لیے بھی کئی یادگار ڈرامہ سیریز تحریر کیے، اردو ادب میں بہترین کارکردگی پر 1983 میں انہیں ہلال امتیاز اور 2010 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، 4 فروری 2017 کو، داستان سرائے کی اس مکین کے رخصت ہونے سے، اردو ادب ایک بے مثال و بے بدل مصنف سے محروم ہوگیا۔