ناٹنگھم( آن لائن )ویسٹ انڈیز سے میچ میں نازیبا الفاظ ادا کرنے پر اسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا کے علاوہ افیشل طور پر تنبیہ بھی جاری کردی گئی۔
بدزبانی کا یہ افسوسناک واقعہ میچ کے 29ویں اوور میں اس وقت پیش ایا جب زیمپا حریف بیٹسمین شائی ہوپ اور جیسن ہولڈر کو بولنگ کررہ تھے، واقعے کی رپورٹ فیلڈ امپائرز اور دیگر افیشلز نے کی تھی۔ادھر زیمپا نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کروو کی عائد کردہ سزا کو قبول کرلیا