لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا ہے ،پی سی بی نے شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست مستردکردی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شرجیل خان نے پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت کیلئے درخواست دے رکھی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا ہے اورسزایافتہ شرجیل خان کی درخواست مستردکردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جرم کا اعتراف کرنے تک اینٹی کرپشن ایونٹ ری ہیب پروگرام نہیں دے گا،بکی کے کہنے پر ڈاٹ بال کھیلنے کا اعتراف کرنے تک ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت نہیں دیں گے ۔