یوراج کو

شاہد آفریدی کی یوراج کو شاندار کیریئر پر مبارک باد

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی آل راﺅنڈر یوراج سنگھ کو شاندار کرکٹ کیریئر پر مبارک باد پیش کی۔سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ حیران کن بیٹسمین اور شاندار فیلڈر تھے۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آپ کی کرکٹ میچز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بہت متاثر کن ہے، ہم دونوں نے اچھا وقت گزارا۔

لالا نے یوراج کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ بھارتی آل راﺅنڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں انہوں نے 8 نصف سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 177 رنز بنائے۔