ڈالرانٹربینک

روپیہ بے قدر، ڈالرانٹربینک میں 1.84پیسے مزید مہنگا ، 164روپے پر پہنچ گیا

کراچی(صباح نیوز) ڈالر کو پر لگ گئے، ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہو کر 164 روپے پر پہنچگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، انٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہو گیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔

2 دن کے دوران ڈالر 7 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہو گیا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستانی برآمدی مصنوعات کی لاگت بڑھنے کے سبب توازن تجارت کی صورت حال بھی ابتر ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں