پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ آج رات نو بجے شروع ہو گا۔

سینچورین:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا میں آخری معرکہ کے لیے آج میدان سجے گا، ٹیموں کی تیاریاں تو مکمل ہیں لیکن رینکنگ کی نمبر ون ٹیم کو سیریز کے دونوں میچز میں شکست ہو چکی ہے۔
اب گرین شرٹس کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، جس کے لیے ٹیم میں ایک سے دو ممکنہ تبدیلیاں بھی ہوں گی۔ آل راو¿نڈر محمد حفیظ کا فٹنس ٹیسٹ آج میچ سے پہلے ہوگا، میچ میں شرکت کے لئے محمد حفیظ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، انجری کا شکار محمد حفیظ 2 ٹی 20 میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔دوسری جانب ہوم ٹیم آخری میچ میں بھی جیت کےلیے پر عزم ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری میچ سینچورین میں پاکستانی وقت کے مطابق آج رات نو بجے شروع ہو گا۔