آف شور جائیدادیں، ایف بی آر کا ترکی اور روس سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: 

ایف بی آرنے ترکی اور روس میں پاکستانیوں کی آف شور جائیدادوں کا کھوج لگانے کے لیے اپنے شہریوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہدایت پر ایف بی آرنے ترکی اور روس میں پاکستانیوں کی آف شور جائیدادوں کا کھوج لگانے کے لیے دونوں ممالک سے اپنے شہریوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاناما پیپرز میں رپورٹ ہونے والے 3 سو سے زائد پاکستانی شہریوں کی ان دونوں ملکوں میں چھپی جائیدادوں کی معلومات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ اس بارے میں فیصلہ وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت ایف بی آر کے اعلی سطح اجلاس میں ہوا۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو ہونیوالے اجلاس میں وزیرا عظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔