اسلام آباد:
ملک بھر میں گردے ناکارہ ہونے کی بیماری عام ہو گئی جب کہ گردوں کی بیماری کے باعث پاکستان میں سالانہ20 ہزار افراد اموات ہوتی ہیں۔
گردے ناکارہ ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں واقع ڈائیلاسز یونٹ میں گذشتہ 5 برس کے دوران کل72294 مرتبہ مریضوں کے ڈائیلاسز کیے گئے ہیں۔ اسپتال میں رواں برس جنوری کے دوران1850 مرتبہ مریضوں کے ڈائیلاسز کیے گئے ہیں۔