دھابیجی (صباح نیوز) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کے باعث 72 انچ کی لائن بیک پریشر کی وجہ سے پھٹ گئی۔ واٹربورڈ حکام کے مطابق کراچی کو پانی کی سپلائی جزوی طور پر معطل ہے.
شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ شہر کو صرف 20 ملین گیلن ہی پانی فراہم کیا گیا ہے۔ بریک ڈاون کے باعث پھٹنے والی پائپ لائن کی مرمت کے لئے انجینئرز اور تکنیکی عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور مرمت کا کام جاری ہے۔
واٹربورڈ حکام کے مطابق بجلی 4 سے ساڑھے 4 بجے تک بند رہی۔ شہر کو 2 کروڑ گیلن پانی کم فراہم کیا گیا۔