اسلام آباد: گزشتہ 9 سال کے دوران پاکستان نے سب سے زیادہ 25.110 ارب ڈالر کی برآمدات مالی سال 2013-14ءمیں کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطاب اس کے بعد قومی برآمدات میں کمی کارجحان رہا اور مالی سال 2016-17ءکے دوران ملکی برآمدات میں 14 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کاحجم 23.787 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ پی بی ایس کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران 20.787 ارب ڈالر، مالی سال 2014-15 ءکے دوران 23.667 ارب ڈالر، مالی سال 2012-13ءمیں 24.460 ارب ڈالر، مالی سال 2011-12ءکے دوران 23.624 ارب ڈالر اور مالی سال 2010-11ءکے دوران 24.810 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments